کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 4 مئی 2024 بروز ھفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ھوں گے

7 / 100

کراچی (تشکر نیوز) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 4 مئی 2024 بروز ھفتہ صبح 9 بجے تا شام 5 بجے انشاء اللہ کراچی پریس کلب میں منعقد ھوں گے

 اس سال مندوبین کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈھاک کمیٹی کا اجلاس چیرمین محمد امتیازخان فاران کی صدارت میں ھوا اجلاس میں اراکین ارشاد کھوکھر ، ھارون خالد ،  پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی، ایڈشنل سیکریٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری اراکین ایف ای سی ایوب جان سرھندی ، جاوید چودھری کی مشاورت سے پی ایف یو جے ایف ای سی کے مینڈیٹ کے مطابق کے یو جے انتخابات کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی

 اجلاس میں  ڈاکٹر سیف اللہ خٹک کی سربراھی میں الیکشن کمیٹی ، ووٹر فہرست کی منظوری دی گئی اور طے پایا کہ کے یو جے کے انتخابات 4 مئی کو کراچی پریس کلب میں منعقد ھوں گے اجلاس میں 19 اپریل 2024 کو پی ایف یو جے اور سندھ تھنکرز فورم کی جانب سے سندھ میں امن و امان کے قیام اور شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالے سے سول سوسائٹی، وکلاء اور صحافیوں کے سیمینار کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ھوئے کہا گیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافی برادری اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کرے گی اجلاس میں پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل و ضیاء آمریت کو للکارنے والے سینئر صحافی ناصر زیدی کو سابق صدر احفاظ الرحمن کے نام سے منسوب ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور مبارک دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!