انجینئر اسداللہ خان کا ویڈیو پیغام: واٹر کارپوریشن میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی: (تشکر نیوز) سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے پیشِ نظر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور میئر کراچی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے بارش سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں،

 انہوں نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے پاس ٹوٹل 55 سکشن مشینیں موجود ہے اور آج رات تمام اہم شاہراہوں اور ڈیپ ایریا کے مختلف مقامات پر سکشن مشینیں پہنچائی جائیں گی، ایگزیکٹو انجینئر ورکشاپ ڈویڑن شفقت حسین اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر تمام گاڑیوں کی نگرانی کریں گے، انکا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے رواں رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کی سیوریج پمپنگ اسٹیشن پر وافر مقدار میں ڈیزل پہنچایا گیا ہے،

 اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسات کے دوران مین ہولز کی ڈکھن نہیں ہٹائیں کیونکہ سیوریج کے مین ہولز برساتی پانی کی نکاسی کے لیے نہیں ہے، انہوں نے کہا متوقع بارشوں کے پیشِ نظر واٹر کارپوریشن کا تمام عملہ بلخصوص سیوریج کا عملہ ہائی الرٹ ہے اور اس ضمن میں واٹر کارپوریشن کے انجینئرنگ ونگ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہے، واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ ہمہ وقت بارش اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھرپور افرادی قوت کے ساتھ تیار ہے

 

 

 اور اس سلسلے میں کے ایم سی سمیت دیگر تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور اس کی واضح مثال یہ ہے کہ گزشتہ بارشوں میں واٹر کارپوریشن نے کے ایم سی کے ساتھ مل کر نکاسی آب کے مسائل کو فوری حل کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کا عملہ چوبیس گھنٹوں عوام کی خدمت کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے اور برسات کے پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں اور عملہ سڑکوں پر موجود رہے گا، اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔

7 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!