...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ قرض سے مختلف شعبوں میں 3 منصوبے مکمل کیے جائیں گے، رقم ٹیکس وصولی بڑھانے اور سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی میں استعمال ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم زرعی پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی خرچ ہو گی، 30 کروڑ ڈالر کے پروگرام کے ذریعے ٹیکس وصولی بڑھائی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی، سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے، سندھ میں اسکولوں کی بحالی کے لیے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے سندھ میں سیلاب سے بحالی کے لیے 1.5 ارب ڈالر پروگرام کا حصہ ہے، سندھ میں سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 8 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی۔

اے ڈی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں غذائی تحفظ کے منصوبے کے لیے 8 کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی، خواتین کسانوں کو بیچوں کی صفائی اور زرعی کیمیکلز کے محفوظ استعمال کے لیے 30 لاکھ ڈالر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.