کراچی میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

شہر میں ایل پی جی کی فروخت 500 روپے فی کلو کے نرخ پر برقرار ہے۔ سرکاری سطح پر ایل پی جی درآمد کرنے کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔

سرکاری نرخ 295 روپے فی کلو مقرر ہے۔ تاہم صارفین کو فی کلو 500 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس طرح سرکاری نرخ سے 205 روپے زیادہ وصول کیے جارہے ہیں۔

بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی شکایت

صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق سرکاری درآمدات کے باوجود شہریوں کو مقررہ نرخ پر گیس دستیاب نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!