کمشنر کراچی کی ہدایت پر صدر کے علاقے میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بھنگوار کے مطابق عبداللہ ہارون روڈ اور زینب مارکیٹ میں کارروائی کی گئی۔
8 افراد گرفتار، مقدمات درج
حاظم بھنگوار کے مطابق غیر قانونی پارکنگ مافیا کے 8 کارندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ کارروائی کے دوران تمام 8 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
ان کے مطابق غیر قانونی پارکنگ مافیا کا سرغنہ فرار ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان
اسسٹنٹ کمشنر صدر کے مطابق کارروائی کے دوران 130 موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کی مدد سے 60 گاڑیوں کے بھی چالان کیے گئے۔
ترجمان: اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بھنگوار
