کراچی کے ایسٹ زون میں جمشید کوارٹرز پولیس نے گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق کارروائیاں مارٹن کوارٹرز اور جمشید روڈ نمبر 3 پر کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز عرف وڈیرا ولد سومار اور وقار ولد ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔
انتہائی مطلوب گٹکا فروش بھی گرفتار
پولیس کے مطابق شاہنواز عرف وڈیرا کا نام انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی فہرست میں شامل ہے۔
ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
شاہنواز کے خلاف پہلے بھی 4 مقدمات درج
ترجمان کے مطابق شاہنواز عادی گٹکا ماوا فروش ہے۔ وہ اس سے قبل بھی جمشید کوارٹرز تھانے میں چار مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
اس کے خلاف درج سابقہ مقدمات کی تفصیلات یہ ہیں:
مقدمہ نمبر 403/24، دفعہ GMA 8(i)، تھانہ جمشید کوارٹرز۔
مقدمہ نمبر 114/25، دفعہ GMA 8(i)، تھانہ جمشید کوارٹرز۔
مقدمہ نمبر 229/25، دفعہ GMA 8(i)، تھانہ جمشید کوارٹرز۔
مقدمہ نمبر 316/26، دفعہ GMA 8(i)، تھانہ جمشید کوارٹرز۔
