...

کراچی: ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، اسلحے کی نمائش پر 3 سیکیورٹی گارڈز گرفتار

کراچی میں اسلحے کی سرِعام نمائش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملیر کینٹ پولیس نے 3 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی وزیر داخلہ سندھ کے احکامات پر جاری کریک ڈاؤن کے تحت کی گئی۔

تین سیکیورٹی گارڈز گرفتار

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد باقر، مزمل مینگل اور سید محمد حسین کے ناموں سے کی ہے۔ تینوں ملزمان مختلف سیکیورٹی کمپنیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 رائفلیں بمعہ لوڈ میگزین برآمد کی گئیں۔

مقدمہ درج، تفتیش جاری

ملیر کینٹ تھانے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.