کراچی: کیماڑی پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں، 121 ملزمان گرفتار

کراچی میں کیماڑی پولیس نے گزشتہ ہفتے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 121 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کی سربراہی میں کی گئیں۔

34 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

کیماڑی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 34 افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق انہیں ملک بدری کے لیے ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں 17 اسٹریٹ کرمنلز، 15 منشیات فروش اور گٹکا سپلائی و فروخت میں ملوث 21 افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3 اشتہاری، 7 مفرور، 34 غیر قانونی افغان باشندے اور دیگر جرائم میں ملوث 24 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ایک مسلح منشیات فروش کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا۔

اسلحہ، منشیات اور اسمگل شدہ سامان برآمد

کیماڑی پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 غیر قانونی پستول برآمد کیے۔ کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات اور دیگر سامان بھی تحویل میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی اشیا میں شامل ہیں:

2,379 گرام آئس

1,740 گرام چرس

250 گرام ویڈ

256 گرام کرسٹل

234 کلوگرام گٹکا ماوا

354 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل

290 پیکٹ مسروقہ سگریٹ

عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

پولیس نے شہریوں سے امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!