...

وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی سفارشات پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر مشاورت

اعلامیے کے مطابق کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیزائن کے لیے ملک بھر کے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز حاصل کی گئیں۔

وزیراعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بھی تفصیلی مشاورت کی۔

جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے جدید سیکیورٹی فیچرز

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فیچرز بڑھائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جدید میٹریل کے استعمال سے کرنسی نوٹوں کی استعمال کی مدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی منظوری بھی دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.