...

کراچی: منظور کالونی میں مبینہ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں شہری اور مبینہ ڈاکوؤں کو موٹر سائیکلوں سمیت سڑک پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج

فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد گلی میں اچانک گر گئے۔ ایک موٹر سائیکل پر شہری جبکہ دوسری پر مبینہ ڈاکو سوار تھے۔

شہری موٹر سائیکل سے گرتے ہی گھبرا کر اٹھا اور اپنی موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا۔

دوسری جانب گرنے والے مبینہ ڈاکوؤں نے خود کو سنبھالا۔ انہوں نے شہری کا گرا ہوا سامان اور اپنا پستول اٹھایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.