کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن کا ڈھکن واٹر ٹینکر کا وزن برداشت نہ کرسکا، جس کے باعث پانی سے بھرا بھاری ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔
حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ ٹینکر سے پانی بہنے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا اور وہاں تالاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں واٹر ٹینکر کو گلی سے نکل کر مرکزی شاہراہ کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج کے مطابق ٹینکر کا اگلا پہیہ سیوریج لائن کے ہول پر چڑھا۔ ٹینکر کا وزن پڑنے سے ہول پر رکھا بھاری ڈھکن اپنی جگہ سے ہل گیا۔
اس کے بعد جیسے ہی ٹینکر کا پچھلا پہیہ سیوریج لائن کے ہول پر پہنچا، بھاری گاڑی سڑک پر الٹ گئی۔
There is definately a lot to find out about this subject. I like all the points you made
Hello there! Do you use Twitter? I’d like to follow you if that would be okay.
I’m absolutely enjoying your blog and look forward to new posts.