حیدرآباد پولیس نے 67 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور چھینی گئی 67 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مختلف وارداتوں میں چھینی اور چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر موٹر سائیکلوں کے اصل مالکان کو پولیس ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا۔ بعد ازاں برآمد شدہ موٹر سائیکلیں ان کے حوالے کردی گئیں۔

ترجمان کے مطابق، موٹر سائیکلیں واپس ملنے پر شہریوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!