ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کے مقدمے میں گرفتار اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ اقرار الحسن نے کسی قسم کی دہشت گردی کو فروغ نہیں دیا اور نہ ہی کسی کالعدم تنظیم کی تعریف یا حمایت کی۔
وکیل صفائی کے دلائل
وکیل صفائی کے مطابق مقدمے میں شامل دفعات ملزم کے مبینہ عمل پر لاگو نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن نے صرف گورنر راج کے معاملے پر بات کی تھی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ پہلے درخواست مسترد کر چکے
اقرار الحسن کی درخواست ضمانت اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کر دی تھی۔ وہ اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ اس بات کا تعین کرے گا کہ ملزم کو اس مقدمے میں ضمانت ملتی ہے یا نہیں۔
I’m no longer certain where you are getting your info, but good topic. I must spend some time learning more or working out more. Thanks for excellent info I was searching for this info for my mission.