معروف کامیڈین چاند پوری شدید بیماری اور کسمپُرسی کے بعد انتقال کرگئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان کے سینئر مزاحیہ اداکار چاند پوری خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

پاکستان کے معروف اور سینئر کامیڈین چاند پوری کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 17 فروری 2024 کو ادا کی جائے گی جب کہ چاند پوری گردوں اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ اولڈ رضویہ سوسائٹی فیز 1 کراچی میں بعد ظہرین ادا کی جائے گی۔

چاند پوری کے مشہور ڈراموں میں سچ مچ، محلے دار، گھرانہ، واہ بھئی واہ اور خواجہ اینڈ سنز شامل ہیں جب کہ مرحوم نے لیجنڈری اداکار معین اختر کے ساتھ ٹی وی اور اسٹیج پر بھی کام کیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ معروف کامیڈٰین اپنے آخری دنوں میں شدید بیماری اور کسمپُرسی کا شکار تھے جب کہ 2015 میں گورنر سندھ نے انہیں مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!