پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ لاہور میں سجنے کو تیار ہے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

سید علی ناصر رضوی کا نشتر سپورٹس کمپلیکس میں اہلکاروں سے خطاب کیا۔

 پی ایس ایل 9 کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آپریشنز، انویسٹی گیشن، آرگنائزڈکرائم یونٹ،ڈولفن سمیت دیگریونٹس کے افسران واہلکار بھی شریک تھے۔

ایس پیز سول لائنز، ماڈل ٹاؤن، کینٹ ودیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔

سید علی ناصر رضوی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ ایونٹس کی طرح اس سال بھی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سید علی ناصر رضوی کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 میں 7 ہزار سے زائد کی نفری لاہور میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

سید علی ناصر رضوی کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب کے3 اضلاع میں 17 ہزار 176 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

لاہور میں 6 ہزار 936، ملتان میں 5700 جبکہ راولپنڈی میں 4538 اہلکار تعینات ہوں گے۔

ٹیموں کے ہوٹل اور اسٹیڈیم روٹ میں آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے.

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام افسران و جوان جانفشانی اور ایمانداری سے فرائض انجام دیں، فرائض میں سستی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں، دورانِ چیکنگ شائقین کرکٹ سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

 

 

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!