تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
بیرونی طاقتوں سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی،عطاتارڑ
رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے مدد کیلئے بیرونی طاقتوں کو آواز دے رہے ہیں۔ بیرونی طاقتوں سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی۔
لاہور میں مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رہنمامسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ہارے تو وہاں دھاندلی ہوگئی، خیبرپختونخوا میں جہاں جیتے تو وہاں دھاندلی نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی سندھ، پنجاب، بلوچستان میں دھاندلی کارونا چھوڑدے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ میرے حلقے میں شروع میں بلاول بھٹوکی برتری دکھائی گئی، فارم45جب آناشروع ہوئے تو تب تصدیق شدہ نتائج سامنےآئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کےایک امیدوارکے2نتائج میڈیاپرچل رہےتھے، کیسے ہوسکتا ہے امیدوار ایک ہو اور نتائج مختلف آرہے ہوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کو متنازع بناکر جمہوریت کو ڈی ریل کرنےکی کوشش کی، سیکڑوں کی تعداد میں فارم45سوشل میڈیاپر لگائےگئے، پی ٹی آئی نےعجلت میں فارم 45تیارکیے، کچھ فارم45میرےہاتھ لگے جو مخالفین نے آراو آفس میں جمع کرائے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ کے پی میں ایک سیل بناکراربوں روپے کمایاگیا، ڈیجیٹل سیل پر100ارب روپےخرچ کیاگیا، ڈیجیٹل دہشتگردی سے رزلٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔
امریکا کومداخلت کا کہا جارہا ہے ،مریم اورنگزیب
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ ایک ذمہ دارجماعت ہیں ،تمام ثبوت موجودہیں، ان لوگوں نےمیڈیاکواستعمال کرکےجھوٹابیانہ بنایا،9 مئی مئی کی سازش ناکام ہوگئی،دوبارہ تماشہ کرناچاہتے ہیں، ماضی میں کہتےتھےامریکا نے ہماری حکومت گرائی، امریکاکومداخلت کا کہا جارہا ہے۔ یہ ملک میں انار کی پھیلانا چاہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اعتراضات ہیں توالیکشن کمیشن چلےجائیں، بیانات دیے جارہے ہیں کہ کے پی کوڈھا کابنائیں گے، یہ فتنہ اورسازشی گروہ ہے، ہم اپنے فارم 45متعلقہ فورم پرجمع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاثردیا جارہاہے ہمارے فارم 45درست ان کےغلط ہیں، فارم 45کاجواب ٹی وی اسکرین پرچلنےوالااسکرین شارٹ نہیں، یہ نہیں ہوسکتا جو فارم 45ہمارے پاس ہیں وہ جعلی ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم بھی ایک وائٹ پیپرتیار کررہے ہیں۔