...

ایشین گیمز کرکٹ بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے ناقابل شکست 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 45 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما نے عمدہ بولنگ کی۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کا فائنل

ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز کے سرکاری شیڈول کے مطابق فائنل کا مقام کوروجی اسپورٹس پارک، نشین ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.