تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
دھماکے میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے،ترجمان الیکشن کمیشن
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشین کے بعد بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب ہوا ہے، دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جاں اچکزئی نے 10 اموات کی تصدیق کردی۔
اس سے قبل ضلع پشین کے حلقہ پی بی47 میں ایک آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر خانوزئی کا کہنا ہے کہ حملہ آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ خانوزئی میں افسوسناک واقعہ ہوا، یہ خودکش دھماکا نہیں تھا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
جان اچکزئی نے کہا کہ یہ دھماکا کوشش ہے کہ بلوچستان میں الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کیاجائے لیکن یہ ایک ناکام کوشش ہے، کل الیکشن ہونگے اور پرامن ہونگے، عوام نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔