تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
8 فروری کے عام انتخابات قریب ہیں مگر 40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم نکلے۔
عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے الیکشن مہم کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے۔ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم اور نام تک نہ بتاسکے جبکہ 45 فیصد نے درست نام بتایا۔ سرو ے میں 27 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ جماعت کے انتخابی نشان سے بھی ناواقف ہیں اور کہا کہ پارٹی کا انتخابی نشان یاد نہیں۔
پارٹی انتخاب سے لاعلمی کا اظہار کرنے والوں میں 40 فیصد پی ٹی آئی،27 فیصد پیپلز پارٹی جبکہ 11فیصد مسلم لیگ نواز کے ووٹر نظر آئے، البتہ 63 فیصد پاکستانیوں نے پارٹی کا انتخابی یاد ہونے کا کہا۔ سروے میں پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی 73فیصد افراد الیکشن میں حصہ لینے کےلیے بھی تیار ہیں اور ووٹ ڈالنے کا بھی پکا ارادہ ظاہر کیا۔