پاکستان کوسٹ گارڈز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، منشیات و انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں قابل تحسین: طلال چوہدری

کراچی: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی 46 ویں ریکروٹ بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

جاپانی قونصل جنرل کی وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات، سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

تقریب میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض ہلال امتیاز (ملٹری) نے وزیر مملکت کا استقبال کیا۔

پاس آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس ہے جو سمندری حدود کے تحفظ اور قومی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورس کی کارکردگی قومی سطح پر نمایاں ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران 1.14 بلین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی جبکہ 3.8 بلین روپے کی غیر قانونی اشیاء بھی ضبط کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 4.94 بلین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیوانی کے ساحل سے 1100 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا، جو ادارے کی مؤثر نگرانی اور کارروائیوں کا ثبوت ہے۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔ فرہاد انور اور محمد محسن خان کو مجموعی کارکردگی پر جبکہ لیڈی ریکروٹ عروج بی بی کو خصوصی میڈل سے نوازا گیا۔

پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔

One thought on “پاکستان کوسٹ گارڈز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، منشیات و انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں قابل تحسین: طلال چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!