وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ریفائنری سربراہان سے ملاقات، اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ریفائنری سیکٹر کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر مؤثر اور تیز رفتار عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو بوسٹر مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر علی ذوالفقار میمن کا افتتاح

اجلاس کے دوران ریفائنری پالیسی کی موجودہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پالیسی پر عملدرآمد مختلف تکنیکی اور مالی رکاوٹوں کے باعث تعطل کا شکار ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ریفائنری سیکٹر کی جدید کاری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے تمام رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے ریفائنری سیکٹر کو مکمل حکومتی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ ملک کی توانائی سلامتی کے لیے ایک کلیدی قومی اثاثہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں براؤن فیلڈ اپ گریڈیشن منصوبوں پر سیلز ٹیکس استثنیٰ کے معاملے کو ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر بھی زیر بحث لایا گیا۔

اجلاس میں ریفائننگ پالیسیوں اور اپ گریڈیشن معاہدوں کے ٹیمپلیٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ریفائنری سربراہان نے پالیسی میں بہتری کے لیے مختلف عملی تجاویز بھی پیش کیں۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ کی تیاری سے قبل تمام مسائل کے حل کے لیے جامع سفارشات متعلقہ فورمز کو ارسال کی جائیں تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومت ریفائنری اپ گریڈیشن کے عمل کی مکمل حمایت کرے گی، کیونکہ اس سے نہ صرف پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں صاف اور معیاری ایندھن کی دستیابی بھی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد یورو فائیو معیار کا صاف ایندھن تیار کیا جا سکے گا، جس سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی بہتری اور انجن کی کارکردگی میں بھی واضح بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر بدلتی صورتحال، خصوصاً امریکہ ایران کشیدگی نے توانائی کے شعبے میں بیرونی انحصار کم کرنے کی ضرورت کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کے لیے مقامی ریفائنری سیکٹر کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

One thought on “وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ریفائنری سربراہان سے ملاقات، اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!