حکومتی ٹیم نے آئی ایم ایف کو قاٸل کرنے کی پوری تیاری کرلی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان ٹیرف ریشنلائزیشن پر رواں ہفتے بات چیت کا امکان

حکومتی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ٹیرف ریشنلائزیشن پر رواں ہفتےبات چیت کا امکان ہے

ذرائع کےمطابق حکومتی ٹیم نےآئی ایم ایف کوقاٸل کرنےکی پوری تیاری کرلی ہے، مجوزہ ٹیرف کےنفاذ سےگھریلوصارفین کے لیےبجلی مہنگی ہو جائے گی،گھریلو صارفین کے بلز پر 50 سے450 روپے ماہانہ تک فکس  ٹیکس لگانےکی تجویز ہے۔

ذرائع کےمطابق گھریلو صارفین پرفکسڈ چارج عائد کرنے سے کراس سبسڈی میں کمی آئےگی،100یونٹس سےزیادہ استعمال کرنے والےنان پروٹیکٹڈ صارفین پرفکسڈ چارجز عاٸد ہوں گے۔  سستی بجلی کا پلان حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کوبھیج رکھا ہے،پلان منظوری پر برآمدی شعبےکیلئے بجلی 14 سینٹ سے کم کرکے9 سینٹ کردی جاٸےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!