حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، نئی قیمتیں فوری نافذ

اسلام آباد (09 مئی 2026):- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں، جن کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ نئی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں شہریوں اور ٹرانسپورٹ شعبے پر اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ مہنگائی کی مجموعی صورتحال پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!