سی آئی اے کراچی کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، پاپوش نگر سے دو سپلائرز گرفتار، چرس برآمد

کراچی (08 مئی 2026):- اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU)/سی آئی اے کراچی نے منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاپوش نگر کے علاقے سے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔

جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کا بروقت ایکشن، خاتون آف لوڈ

یہ کارروائی ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس کے تحت شہر بھر میں منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عقیل احمد اور عبدالمالک کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1795 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منظم انداز میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

گرفتار افراد کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہر میں اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

One thought on “سی آئی اے کراچی کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، پاپوش نگر سے دو سپلائرز گرفتار، چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!