جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کا بروقت ایکشن، خاتون آف لوڈ

کراچی  : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی شادی سرٹیفکیٹ کے ذریعے بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پی پی پی پالیسی بورڈ کا 52واں اجلاس، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمان جانے والی خاتون مسافر امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک دستاویزات کے ساتھ پکڑی گئی۔ خاتون رشتہ دار ویزا (Relative Joining Visa) پر سفر کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

امیگریشن حکام نے جب خاتون سے شادی سے متعلق دستاویزات طلب کیں تو انٹرویو کے دوران متعدد تضادات سامنے آئے۔ مزید پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کی محمد ریحان کے ساتھ کوئی قانونی شادی موجود نہیں، اور جو میرج سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا وہ جعلی اور من گھڑت تھا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے عمان کا رشتہ دار ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک ایجنٹ کے ذریعے جعلی دستاویزات تیار کروائی تھیں۔

کارروائی کے دوران جعلی شادی سرٹیفکیٹ، عمان آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ خاتون کے موبائل فون سمیت تمام ڈیجیٹل ریکارڈ مزید تجزیے کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ بیرونِ ملک سفر کے لیے جعلسازی اور دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں جعلسازی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

One thought on “جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کا بروقت ایکشن، خاتون آف لوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!