امریکا کی یورپی یونین کو ایک بار پھر ٹیرف کی دھمکی، 4 جولائی تک معاہدہ کرنے کی مہلت

امریکا نے یورپی یونین کو تجارتی معاہدے کی منظوری کے لیے ایک بار پھر ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دیتے ہوئے 4 جولائی تک کی مہلت دے دی ہے۔
خلیج فارس میں کشیدگی میں اضافہ، ایران نے ایک اور آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیئر لین سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر اتفاق کیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق وہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے منتظر ہیں، تاہم اگر امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی (4 جولائی) تک معاہدہ طے نہ پایا تو یورپی یونین پر ٹیرف میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس پیشرفت سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جبکہ عالمی منڈیوں میں بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

One thought on “امریکا کی یورپی یونین کو ایک بار پھر ٹیرف کی دھمکی، 4 جولائی تک معاہدہ کرنے کی مہلت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!