...

کراچی: ایس آئی یو کی کارروائی، عادی ڈکیت گرفتار، ڈکیتی اور اقدامِ قتل کا مقدمہ ٹریس

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈکیت خالد محمود کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد تھانہ بریگیڈ میں درج ڈکیتی کے مقدمے کا سراغ بھی لگا لیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو / سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت خالد محمود ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

لائنز ایریا میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی

پولیس کے مطابق 15 مئی 2026 کو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لائنز ایریا میں ایک موٹر سائیکل سوار سے 15 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 210/2026، دفعہ 394/34 کے تحت تھانہ بریگیڈ میں درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں اس مقدمے کی تفتیش ایس آئی یو کو منتقل کردی گئی تھی۔

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خالد محمود کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

مقدمہ نمبر 299/2019، دفعہ 392/34 بمعہ 394، تھانہ صدر۔

مقدمہ نمبر 581/2019، دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ ڈیفنس۔

مقدمہ نمبر 1031/2022، دفعہ 392/397/34، تھانہ عزیز آباد۔

مقدمہ نمبر 182/2023، دفعہ 381-A، تھانہ فیروز آباد۔

مقدمہ نمبر 191/2023، دفعہ 392/397/34، تھانہ عزیز آباد۔

مقدمہ نمبر 268/2023، دفعہ 353/324/34، تھانہ گلبرگ۔

مقدمہ نمبر 268/2023، دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ گلبرگ۔

مقدمہ نمبر 398/2023، دفعہ 353/324/34، تھانہ عزیز آباد۔

ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.