اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اداکار علی رضا ڈرامے سے قبل ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ابتدائی طور پر ان کے درمیان “دشمنی” جیسا ماحول تھا۔
امریکا کی یورپی یونین کو ایک بار پھر ٹیرف کی دھمکی، 4 جولائی تک معاہدہ کرنے کی مہلت
ایک میگزین کو دیے گئے مشترکہ انٹرویو میں کنزہ ہاشمی اور علی رضا نے اپنے تعلق، کام کے تجربے اور ابتدائی غلط فہمیوں پر گفتگو کی۔
کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ وہ دونوں ایک کمرشل کے دوران پہلی بار ملے تھے، جہاں پروڈکشن کی جانب سے انہیں الگ الگ کمرے دیے گئے تھے لیکن میک اپ روم ایک ہی تھا۔ ان کے مطابق علی رضا کا انداز ابتدا میں انہیں “اوور” لگا اور اسی دن سے دونوں کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوگئی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ بعد میں ایک موقع پر علی رضا نے ان سے پہلے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر دی، جس سے معاملہ مزید بڑھ گیا۔ تاہم بعد میں دونوں نے بات چیت کے ذریعے معاملات بہتر کر لیے۔
دوسری جانب علی رضا نے کہا کہ ان کے درمیان غلط فہمیاں پروڈکشن ٹیم کی غلط باتوں کی وجہ سے پیدا ہوئیں، جو ایک دوسرے کے بارے میں مختلف باتیں کرتے تھے۔ ان کے مطابق بعد میں ایئرپورٹ پر ملاقات کے دوران دونوں نے بات کر کے تمام غلط فہمیاں دور کر لیں۔
اب دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق بہتر ہے اور وہ ایک ساتھ پروجیکٹس میں کام بھی کر رہے ہیں۔
