وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کو غرور اور تکبر سے بچائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انسان کے پاس اختیار آ جائے تو اسے مزید عاجز اور منکسر المزاج رہنا چاہیے۔
چودھری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر قائم رہنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔