خلیج فارس میں کشیدگی میں اضافہ، ایران نے ایک اور آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خلیج فارس سے ایک اور آئل ٹینکر “اوشین کوئے” کو تحویل میں لے لیا ہے، جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈال رہا تھا اور متعدد وارننگز کو نظر انداز کر چکا تھا۔
ایچ ای سی کا ڈبل اور جوائنٹ ڈگری سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، طلبہ بیک وقت دو پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے

رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار کشتیوں کے ذریعے ٹینکر پر سوار ہوئے اور اس پر ایرانی پرچم لہرا دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دو آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے ایران پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی خطے میں کشیدگی کے دوران امریکی نیوی اور ایرانی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاعات سامنے آئیں، جن میں ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز سے جوابی کارروائی کی گئی۔

ایرانی ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز اور چابہار بندرگاہ کے قریب امریکی فوجی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے انہیں نقصان پہنچا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی نے عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور بحری راستوں کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

One thought on “خلیج فارس میں کشیدگی میں اضافہ، ایران نے ایک اور آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!