شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف SBCA کا بڑا کریک ڈاؤن، متعدد عمارتیں مسمار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے سینٹرل اور ساؤتھ زونز میں کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران متعدد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا۔

معرکہ حق کے بعد دشمن کو ہر جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا — پاک افواج کا خصوصی پیغام

ترجمان SBCA کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر SD-24 بلاک A پر قائم کثیر المنزلہ غیر قانونی عمارت کے خلاف انہدامی کارروائی شروع کی گئی۔ اسی طرح بلاک I میں پلاٹ نمبر A-510 پر بھی ڈیمولیشن ایکشن کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک T میں پلاٹ نمبر C-7 پر بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

SBCA کے مطابق لیاری میں نوآباد شاہ بھٹائی روڈ پر واقع بینظیر بیکری کے مقام پر بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

2 thoughts on “شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف SBCA کا بڑا کریک ڈاؤن، متعدد عمارتیں مسمار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!