سعودی وزیر ماحولیات: عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عاصم منیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے بالخصوص زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!