گلشن معمار میں شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، واردات میں استعمال اسلحہ بھی برآمد

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو/سی آئی اے) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، نئے بجٹ میں مکمل فنڈز رکھنے کی تجویز دی جائے گی: ناصر حسین شاہ

پولیس کے مطابق 8 مارچ 2026 کو نادرن بائی پاس کے قریب تھانہ گلشن معمار کی حدود میں تین مسلح ملزمان نے 26 سالہ میاں بخشی ولد محمد حیات کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور موبائل فون سمیت 20 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ نمبر 132/26 زیر دفعات 394، 397، 302 اور 34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گلشن معمار میں درج کیا گیا تھا، جبکہ کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کی گئی تھی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید چنہ ولد خادم حسین کو تھانہ پیرآباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

One thought on “گلشن معمار میں شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، واردات میں استعمال اسلحہ بھی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!