بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان

اسلام آباد (6 مئی 2026): ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول K-Electric کے صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

رسالہ پولیس کی کامیاب کارروائی: اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار

National Electric Power Regulatory Authority (نیپرا) کے اعلامیے کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ سسٹم استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں بھی 11 ارب 24 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست بھی شامل کی گئی ہے، جس کا مجموعی فائدہ بجلی صارفین کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق صارفین کو ریلیف دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا، تاہم ابتدائی طور پر اس اقدام کو بجلی کے بلوں میں ممکنہ کمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو سکتا ہے۔

One thought on “بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!