کراچی (6 مئی 2026): تھانہ رسالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: حوالہ نیٹ ورک بے نقاب، 3 ملزمان گرفتار، 20 ہزار ڈالر برآمد
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم صادق شاہ ولد داؤد شاہ کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ 7 راؤنڈز اور موٹر سائیکل نمبر KIZ-7016 برآمد ہوئی۔ مذکورہ موٹر سائیکل تھانہ رسالہ میں درج ایف آئی آر نمبر 58/2026 میں مطلوب تھی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 93/2026 بجرم دفعہ 23(1) آئی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم صادق شاہ کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جبکہ اس کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں ایف آئی آر نمبر 904/2025 اور 925/2025 بھی درج ہیں، جن میں منشیات سے متعلق دفعات شامل ہیں۔
ایس ایچ او رسالہ پی آئی سید فیصل جعفری نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
