کراچی: مرکزی مسلم لیگ کی اہم پریس کانفرنس، عشرۂ تشکر کے تحت مختلف تقریبات کے اعلان

کراچی میں مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سیاسی و قومی امور پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔
کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آفس سے بڑے پیمانے پر تبادلے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں وسیع رد و بدل

پریس کانفرنس میں فیصل ندیم نے کہا کہ مئی کا مہینہ قومی تاریخ میں ایک خاص مقام اختیار کر چکا ہے، جبکہ قیام پاکستان کے بعد سے وطنِ عزیز کو مسلسل چیلنجز اور جنگی حالات کا سامنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بھی اب مسترد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت نے اپنے ہی عوام پر گولیاں چلا کر پاکستان پر الزامات عائد کیے، تاہم عالمی برادری نے بھارتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، تاہم پاکستانی افواج نے دشمن کو دن کی روشنی میں بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ “را” کی سازشیں اور جدید جنگی طیارے بھی پاکستان کے عزم کے سامنے ناکام ثابت ہوئے۔

پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ مرکزی مسلم لیگ یکم مئی سے عشرۂ تشکر کا آغاز کر چکی ہے، جس کے تحت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق پیر اور منگل کو طلبہ اور نوجوانوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ جمعرات کو آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ اسی روز نوجوانوں کی جانب سے مشعل بردار ریلی بھی نکالی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ جمعرات اور جمعہ کو شہر بھر میں قومی فلوٹس کے ذریعے ملی نغمے پیش کیے جائیں گے، جبکہ جمعہ کے روز عوامی مقامات پر معرکۂ حق کی کامیابی کے حوالے سے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

مرکزی مسلم لیگ کے تحت 9 مئی کو شاہراہ قائدین پر کانفرنس اور 10 مئی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک خواتین کی ریلی نکالی جائے گی۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور فتح کا جشن بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

One thought on “کراچی: مرکزی مسلم لیگ کی اہم پریس کانفرنس، عشرۂ تشکر کے تحت مختلف تقریبات کے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!