قابل اعتراض ویڈیوز اور دھمکی آمیز پیغامات سے خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم فرمان علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق، ملزم پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز بھیجنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ملزم نے مبینہ طور پر واٹس ایپ پیغامات اور دھمکی آمیز وائس میسجز بھی بھیجے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 118/2026 درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 شامل کی گئی ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین کو سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تحفظ فراہم کرنا اس کی اولین ترجیح ہے۔ ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!