کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، شاہین کمپلیکس کے قریب احتجاج، اہم شاہراہیں بند، ٹریفک نظام شدید متاثر

کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شاہین کمپلیکس کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی۔

شاہراہِ فیصل پر پولیس 15 کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ اور موبائل فون برآمد

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی و طبی امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور نظام میں بہتری لائی جائے۔

احتجاج کے باعث اطراف کی اہم سڑکیں بند ہو گئیں جس سے دفاتر جانے والے افراد، مریضوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے موقع پر موجود رہی۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔

2 thoughts on “کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، شاہین کمپلیکس کے قریب احتجاج، اہم شاہراہیں بند، ٹریفک نظام شدید متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!