شاہراہِ فیصل پر پولیس 15 کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ اور موبائل فون برآمد

کراچی میں پولیس 15 شاہراہِ فیصل نے ایک شہری کی فوری اطلاع پر برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کا آغاز کیا۔

ایران کی نئی سفارتی تجویز، آبنائے ہرمز کی بحالی کو جوہری مذاکرات سے مشروط کر دیا

پولیس کے مطابق کالر کی نشاندہی پر اہلکار موقع پر پہنچے جہاں دو مسلح ملزمان موجود تھے۔ پولیس نے حکمتِ عملی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ بعد ازاں ملزم اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہری کی بروقت اطلاع اور پولیس 15 کی فوری رسپانس کی بدولت ایک بڑی واردات ناکام بنائی گئی۔ کالر نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

2 thoughts on “شاہراہِ فیصل پر پولیس 15 کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ اور موبائل فون برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!