کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی دو بڑی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز اور بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے وابستہ ملزمان گرفتار

کراچی (24 اپریل 2026): اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو)/سی آئی اے کراچی نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف دو اہم کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے تفصیلات جاری کیں۔

کراچی: پاکستان نیوی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس، “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر ماہرینِ دفاع و تعلیم کا تبادلہ خیال

پہلی کارروائی کے دوران بریگیڈ کے علاقے میں ایس آئی یو/سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ریحان اور احمد رضا کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہر قائد کے مختلف علاقوں، خصوصاً ضلع وسطی اور شرقی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی میں ایس آئی یو/سی آئی اے نے تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت عمران خالد اور طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1010 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان بین الاقوامی منشیات ڈیلر فوزیہ کے قریبی ساتھی ہیں اور شہر میں منشیات کی سپلائی کے لیے منظم آن لائن نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

ایس آئی یو حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم اور منشیات کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

One thought on “کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی دو بڑی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز اور بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے وابستہ ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!