کراچی: پاکستان نیوی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس، “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر ماہرینِ دفاع و تعلیم کا تبادلہ خیال

کراچی (23 اپریل 2026): میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام کراچی میں “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد میری ٹائم ماہرین، تعلیمی اداروں اور دفاعی صنعت کے نمائندگان کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا تاکہ بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک حالات اور جدید ٹیکنالوجی کے جنگی حکمت عملیوں پر اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اسلام آباد: امریکا–ایران کشیدگی کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سطح پر رابطے

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین تعلیم، صنعتی نمائندگان اور مختلف جامعات کے طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے مقامی سطح پر پیداوار، جدت اور خود انحصاری کو فروغ ملے گا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایک کم لاگت اور عالمی معیار کی دفاعی صنعت کے قیام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بحرِ ہند ایک انتہائی اہم اسٹریٹیجک خطہ ہے جہاں سے عالمی تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے، اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں عالمی معیشت، توانائی کی قیمتوں اور ترسیلی نظام پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اس خطے میں مستقبل کی جنگی حکمت عملیوں کی تشکیل انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

کانفرنس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ جدید ٹیکنالوجیز کے سول اور عسکری استعمال کے درمیان فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں بلکہ ایسے پیچیدہ چیلنجز بھی سامنے آ رہے ہیں جن سے پاکستان کے دفاعی نظام کو مؤثر انداز میں نمٹنا ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی نے جنگ کی نوعیت کو تبدیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں دفاعی حکمت عملی، فورس اسٹرکچر اور آپریشنل نتائج ازسرنو متعین ہو رہے ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ مستقبل کے جنگی رجحانات سے ہم آہنگ رہنے اور ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مسلسل علمی، فکری اور ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 23 at 8.34.50 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!