کراچی: تیار شدہ گٹکا ماوا کی بڑی سپلائی ناکام، 1700 پڑیاں برآمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی (23 اپریل 2026): ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی نے اندرونِ شہر تیار شدہ گٹکا ماوا کی بڑی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے سپر ہائی وے ہیون سٹی کے قریب کی، جہاں خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہم تقریب، اینٹی رائٹ ہال سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

پولیس کے مطابق ملزمان بڑی مقدار میں تیار شدہ گٹکا ماوا کراچی کے اندرونی علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی سے مجموعی طور پر 9 عدد کٹوں میں موجود تقریباً 1700 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

پولیس نے برآمد شدہ گٹکا ماوا کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر BMN-015 کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ندیم ولد عارف علی اور محمد شاہد ولد نیاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

2 thoughts on “کراچی: تیار شدہ گٹکا ماوا کی بڑی سپلائی ناکام، 1700 پڑیاں برآمد، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!