کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (23 اپریل 2026): ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی کے مطابق تھانہ فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ کے قریب گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا تفصیلی کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

کراچی: تیار شدہ گٹکا ماوا کی بڑی سپلائی ناکام، 1700 پڑیاں برآمد، دو ملزمان گرفتار

ہلاک ملزم کی شناخت عثمان عرف نور البشیر عرف عثمان بنگالی ولد ابوالکلام کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس ریکارڈ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، موبائل اسنیچنگ، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ایسٹ اور کورنگی کے علاقوں میں جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا اور متعدد مقدمات میں اس کے خلاف کارروائیاں جاری تھیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم نہ صرف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں نامزد تھا بلکہ پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات میں بھی مطلوب رہا۔ مزید یہ کہ وہ چند روز قبل تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بھی نامزد اور مفرور تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ماضی میں ایک واردات کے دوران ایک سرکاری ملازم سے اس کا اسلحہ اور دیگر سامان بھی چھینا تھا، جس کے مقدمات متعلقہ تھانوں میں متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ مختلف تھانوں میں درج سنگین مقدمات پر مشتمل ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. مقدمہ الزام نمبر 363/11 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ ایس آئی یو
  2. مقدمہ الزام نمبر 166/23 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ جمشید کوارٹرز
  3. مقدمہ الزام نمبر 464/23 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ جمشید کوارٹرز
  4. مقدمہ الزام نمبر 310/24 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ بریگیڈ
  5. مقدمہ الزام نمبر 142/25 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ صدر (مفرور)
  6. مقدمہ الزام نمبر 236/25 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ بریگیڈ
  7. مقدمہ الزام نمبر 433/26 بجرم دفعہ 353/324/186/34 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

One thought on “کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!