رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہم تقریب، اینٹی رائٹ ہال سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

کراچی (23 اپریل 2026): شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایک اہم اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح بطور مہمانِ خصوصی کیا۔

کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لیے بڑا منصوبہ آخری مراحل میں داخل، نئی مرکزی لائن نمبر 5 کی انٹرکنکشن کا عمل شروع

تقریب میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ٹریننگ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ ٹریننگ سینٹر آمد پر ڈی آئی جی ٹریننگ، کمانڈنٹ رزاق آباد اور دیگر افسران نے وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

وزیر داخلہ سندھ نے اس موقع پر ٹریننگ سینٹر میں نو تعمیر شدہ اینٹی رائٹ ہال (Anti-Riot Hall)، ٹرینیز کے لیے ریزیڈنشل بلاک ’سی‘، فائرنگ رینج کی اپ گریڈیشن اور بلاک ’سی‘ کو ملانے والی نئی سڑک کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں جدید سہولیات کا اضافہ سندھ پولیس کے تربیتی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹی رائٹ ہال کے قیام سے پولیس کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ تربیتی انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئی سڑک کی تعمیر سے نہ صرف سہولیات میں اضافہ ہوگا بلکہ رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جدید سہولیات سے لیس یہ ٹریننگ سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجموعی استعداد کار میں اضافہ کرے گا۔ سندھ حکومت پولیس کی تربیت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ امن و امان کے قیام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس کی استعداد بڑھانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور سندھ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جاتا رہے گا۔

2 thoughts on “رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہم تقریب، اینٹی رائٹ ہال سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!