Karachi (23 اپریل 2026): ضلع کیماڑی کی تھانہ سائیٹ بی پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی ادویات کی ترسیل ناکام بنا دی۔
عالمی یومِ کتاب: مطالعہ شعور کی بیداری اور تہذیبی ترقی کی ضمانت ہے، وزیر ثقافت سندھ
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران بلوچستان سے کراچی آنے والی ایک کرولا گاڑی کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 50 عدد ممنوعہ ٹیبلیٹس برآمد ہوئیں۔
پولیس نے کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ملزم رحیم اللہ ولد زافران کو موقع پر گرفتار کر لیا، جسے ابتدائی طور پر دفعہ 54 ضابطہ فوجداری کے تحت حراست میں لیا گیا۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ ادویات، گاڑی اور گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی اور کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
