محکمہ ماحولیات کے نئے جدید دفتر کا افتتاح، بہتر سہولیات سے کارکردگی میں بہتری کی امید

Karachi (23 اپریل 2026): مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے ماحولیات دوست محمد راہموں نے محکمہ ماحولیات کے نو تعمیر شدہ اور جدید طرز پر تزئین و آرائش کیے گئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ادویات برآمد، ملزم گرفتار

افتتاحی تقریب میں سیکریٹری ماحولیات زبیر احمد چنہ، اسپیشل سیکریٹری ایان بھٹو سمیت دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی۔ افتتاح کے بعد مشیر وزیراعلیٰ نے دفتر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر دوست محمد راہموں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو جدید اور مؤثر خطوط پر استوار کرنا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات آلودگی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر دفتری ماحول سے نہ صرف افسران اور عملے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی مسائل کے حل میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ دفاتر سرکاری امور کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

سیکریٹری ماحولیات زبیر احمد چنہ نے کہا کہ دفتر کی تزئین و آرائش سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور محکمہ جدید تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر انداز میں کام کر سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!