کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لیے بڑا منصوبہ آخری مراحل میں داخل، نئی مرکزی لائن نمبر 5 کی انٹرکنکشن کا عمل شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر): سندھ حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام (KWSSIP) کے تحت شہر قائد کے بوسیدہ اور دباؤ کا شکار واٹر سپلائی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد کراچی کے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ادویات برآمد، ملزم گرفتار

اس سلسلے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے جاری منصوبہ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ منصوبے کے تحت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی مرکزی لائن نمبر 5 کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک (انٹرکنیکٹ) کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں پانی کے دباؤ میں بہتری اور ترسیل کے نظام میں توازن قائم ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق پرانی اور خستہ حال لائن نمبر 5 طویل عرصے سے شہری نظام کو متاثر کر رہی تھی، جس کے باعث دھابیجی سے پانی کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹیں اور دباؤ کے مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ ان مشکلات کے حل کے لیے نئی لائن کی تنصیب کو ناگزیر قرار دیا گیا، جس پر اب تیزی سے کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق نئی مرکزی لائن کے فعال ہونے کے بعد کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام میں نمایاں اور دیرپا بہتری آئے گی۔ اس مقصد کے لیے موجودہ نظام کے ساتھ انٹرکنکشن اور جدید والوز کی تنصیب بھی ضروری ہے، جس پر تکنیکی کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

منصوبے کے تحت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 9 پمپس کو عارضی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند رکھنے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ تکنیکی کام 25 اپریل بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا اور 27 اپریل بروز پیر تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 27 اپریل سے 9 میں سے 7 پمپس کے ذریعے پانی کی فراہمی جزوی طور پر بحال کر دی جائے گی، جبکہ باقی 2 پمپس کو مزید 5 روز کے لیے بند رکھا جائے گا تاکہ ضروری تکنیکی امور مکمل کیے جا سکیں۔

انٹرکنکشن کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے فورتھ فیز، کے ٹو اور کے تھری سسٹمز سے پانی کی ترسیل عارضی طور پر معطل رہے گی، تاہم باقی فعال پمپس کے ذریعے شہر کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر جاری رکھی جائے گی۔

اس دوران شہر کے متعدد علاقوں جیسے نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33 اور گلستانِ جوہر میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی، جبکہ گلشنِ اقبال، صدر اور چنیسر ٹاؤن کے بعض حصوں میں بھی عارضی تعطل متوقع ہے۔ اسی طرح نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی مینٹیننس کے باعث بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق اس عارضی بندش کے باعث کراچی کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ تاہم معمول کے مطابق شہر کو 650 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ اس دوران بھی تقریباً 400 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات ہوں۔

کراچی واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ کام پانی کے استعمال میں احتیاط اور کفایت شعاری اختیار کریں تاکہ ممکنہ قلت اور دباؤ کی صورتحال سے

One thought on “کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لیے بڑا منصوبہ آخری مراحل میں داخل، نئی مرکزی لائن نمبر 5 کی انٹرکنکشن کا عمل شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!