...

سعودی عرب پر حوثی حملے: وزیراعظم شہباز شریف کا بھرپور حمایت کا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب پر حوثی حملے کی وزیراعظم شہباز شریف نے شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

حوثی گروپ انصاراللہ نے سعودی عرب کے ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان شہروں میں حملے کیے، جن میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 73 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پر اس نوعیت کے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ خطے کے امن اور سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی مستقل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.