کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ضلع ملیر کی شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
علامہ محمد اقبالؒ کی 88 ویں برسی، مفکرِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ عقیدت
پولیس کے مطابق کارروائی مانسہرہ کالونی، لانڈھی میں تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں کی گئی جہاں ملزم کو مشکوک سرگرمیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت حسین رضا ولد بہرام خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ کو فرانزک اور کیمیکل تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
