اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 بڑی کارروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 57 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
پہلی کارروائی موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کی گئی جہاں گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی سنجوال، ڈسٹرکٹ زیارت کے قریب کی گئی جہاں گاڑی سے 4 کلوگرام افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
تیسری کارروائی برہان موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کی گئی، جہاں ایک مسافر وین سے خاتون کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
چوتھی کارروائی ڈسٹرکٹ نوکنڈی کے قریب عمل میں آئی جہاں گاڑی سے 105 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں کے مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

